کوئٹہ ڈسڑکٹ جیلسے عمر قیدکے قیدی سخت سیکورٹی میں سینٹر ل جیل مچھ منتقل

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:02

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) کوئٹہ ڈسڑکٹ جیل میں مقید عمر قیدکے قیدیوں کو سخت سیکورٹی کہ دوران سینٹر ل جیل مچھ منتقل کر دیا گیامنتقل ہونے والے قیدیوں میں سنگین جرائم میں ملوث 24قید ی بھی شامل ہیں ڈسڑکٹ جیل کوئٹہ کی سیکورٹی کو مضبوط اور مو ثربنا نے کیلئے محکمہ داخلہ میں اجلاس ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو سنٹرل جیل مچھ منتقل کردیا جائے جس پرڈسڑکٹ جیل کوئٹہ میں سنگین جرائم میں ملوث عمر قید کے قیدیوں کوسخت سیکورٹی انتظا ما ت کے دوران سینٹر ل جیل مچھ منتقل کردیا گیا ان میں سنگین مقدمات میں ملوث 25قیدی بھی شامل ہیں منتقلی کے وقت سینٹر ل جیل کوئٹہ کی حفاظت کے لئے فرٹےئر کور بلوچستان کانسٹیبلری پولیس اوراینٹی ٹیر ا رسٹ فورس کے جوان تعینات کئے گئے تھے ۔