پنجاب بھر میں دھندکا راج ، ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ، دوبچوں سمیت 7زخمی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں دھند نے اپنا راج قائم رکھا جبکہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ، شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ دوبچوں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے فیصل آباد میں بھی سرد ترین دن رہا‘ صبح کے آغازکے ساتھ ہی ہر طرف دھند چھائی رہی جس کے باعث حد نگاہ صفر کی بجائے منفی ہو گئی ‘ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد میں آج منفی 1تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو شدید سردی کا باعث بنا ،شدید دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک موٹروے کو بھاری ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ، جبکہ موٹروے ایم 2اسلام آباد بھی شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے ، شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن اور ٹرینوں کے آمد ورفت کا شیڈول بھی شدید متاثرہ ہے ، آج شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر گاڑیوں کے ٹکرانے کے واقعات بھی پیش آئے ، مہندی محلہ ریلوے پھاٹک کے قریب مزدا ڈالے کی ٹکر سے 5سالہ وجہہ دختر بابر جاں بحق ہو گئی ، جڑانوالہ روڈ جلوی مارکیٹ کے سامنے موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکر انے سے نا معلوم شخص زندگی کی بازی ہار گیا ، سمندری میں ٹرالے اور کار کے ٹکرانے سے پیپلز کالونی غوثیہ چوک کا رہائشی ثاقب ولد محمد یعقوب جاں بحق ہو گیا ، جبکہ اس کی بہن سمیرا دختر یعقوب اور دو بچوں رمشاء اور فرحان کو تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گوجرہ پینسرہ روڈ پر دھند اندھا دھند کے باعث کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،

متعلقہ عنوان :