جیکب آباد میں ستپ کے سربراہ کی سالگرہ منائی گئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)جیکب آباد میں ستپ کے سربراہ کی سالگرہ منائی گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی 52ویں سالگرہ میونسپل ہائی اسکول میں منائی گئی کارکنان نے ضلعی صدر میر ہارون رشید سومرو ،نظام مستوئی ،دلمراد لاشاری ،خادم سرکی ،بلاول دشتی ،شاہد لاشاری ودیگر نے کیک کاٹا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر ہارون رشید سومرو ودیگرنے کہاکہ سندھ امن پیار ومحبت کی دھرتی ہے نفرتیں پھیلانے والوں کی سازششیں ناکام بنائیں گے پشاور سانحہ نے پوری دنیا کو ہلاکررکھ دیاہے معصوم بچوں کو دہشت گردوں نے نشانہ بناکر دہشت گردی کی انتہا کردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے آخر میں ڈاکٹر قادر مگسی کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔