سندھ پیپلزیوتھ کے کارکنان نے خون کے دیے جلاکر شہید بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) سندھ پیپلزیوتھ کے کارکنان نے خون کے دیے جلاکر شہید بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیاتفصیلات کے مطابق سندھ پیپلزیوتھ جیکب آباد کی جانب سے ضلعی آفس میں پارٹی قائد شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلعی صدر بہادر مغیر ی ،رفیق ویسر ،سید محبوب شاہ ،عمران لغاری ،علی نواز سیال ،عامر کھوکھر ،رحمت اللہ کھوسہ،اکبر پیرزادہ ،رحمت اللہ جمالی ،اصغر سیال ودیگر نے خون کے دیے جلا کر شہید بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ شہید کے مشن پر عمل کرکے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :