افغانستان اب مزید دہشت گردی کا گڑھ نہیں رہے گا‘ باراک اوباما

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان اب مزید دہشت گردانہ حملوں کا ذریعہ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں تیرہ سال سے زائد عرصے تک جنگ لڑی ہے اور اب آئندہ سال افغان مشن کی تکمیل کے بعد ملک سے امریکی فوج انخلاء کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب افغانستان کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے عوام اور مسلح افواج کیساتھ مل کر ملک کی تعمیر نو کرے۔ انہوں نے کہا کہ محدود تعداد میں امریکی فوجی بھی 2016ء تک افغانستان میں موجود رہیں گے جبکہ اب دہشت گردی کا مزید گڑھ نہیں رہے گا

متعلقہ عنوان :