ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اتوار 28 جنوری سے 2 فروری تک کھیلی جائے گی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:51

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) پانچ پاکستانی کھلاڑی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 26جنوری 2015ء کو ملائیشیا روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اتوار 28 جنوری سے 2 فروری تک کھیلی جائے گی جس میں پانچ کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ علی بخاری اور عباس شوکت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

حکام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور انہیں کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا انتخاب پانچ روزہ ٹرائل کے بعد کیا۔ تمام جونیئر کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کارکردگی حاصل کرے گی