کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سری لنکا کو فالوآن

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:51

کرائسٹ چرچ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کپتان برینڈن میک کلم کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 441 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 138 رنز کے معمولی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔کپتان میک کلم نے سری لنکا کو فالوآن کروا دیا ہے جس کے بعد سری لنکا نے دوسری اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے اور دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اس نے بغیر کسی نقصان کے 84 رنز بنا لیے تھے۔

کشال سلوا 33 اور کرونارتنے 49 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف سات وکٹوں پر 429 رنز بنائے تھے لیکن دوسرے دن ان کی اننگز جلد ہی سمٹ گئی۔

(جاری ہے)

تاہم سری لنکا کی اننگز کا آغاز تباہ کن رہا اور 15 رنز کے سکور پر کمارا سنگاکارا سمیت اس کے تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ کپتان اینجلو میتھیوز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نیوزی لینڈ کے بالز کے سامنے نہ ٹک سکا۔

میتھیوز نے 50 رنز بنائے۔میک کلم 134 گیندوں پر 195 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے تین تین وکٹ لیے جبکہ ٹم ساوٴدی اور جیمز نیشم کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن میک کلم پانچ رنز کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے۔وہ 134 گیندوں پر 195 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے۔ انھوں نے اس اننگز کے دوران 11 چھکے اور 18 چوکے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :