کوئٹہ،اجتماع عام مینار پاکستان لاہور میں شرکت کرنے والی خواتین کے اعزازمیں استقبالیہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:49

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کوئٹہ کی جانب سے مرکزی اجتماع عام مینار پاکستان لاہور میں شرکت کرنے والی خواتین کے اعزازمیں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں استقبالیہ دیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ سابق ایم پی اے ثمینہ سعید نے کہا کہ خواتین اس ملک میں اسلامی خوشحال پاکستان کی راہ ہموار کرنے کیلئے اہم کردار اداکریگی ملک اس وقت چاروں طرف اپنوں اور غیروں کے خطرات میں گراہواہے منبر ومحراب علماء وشعائر اسلام کے خلاف پاکستان اور ان کی نظریاتی سرحدوں کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں امریکی دہشت گردی نے دنیا عالم اسلام اور پاکستان کا امن تباہ کر دیا ہے داڑھی ،پگڑی ،پردہ اور شعائر اسلام کے خلاف جاری سازشوں کوناکام بنانے کی ضرورت ہے میڈیا مالی مفاد کے بجائے ملک کے نظریے کو بچانے کیلئے اسلامی قوتوں کا ساتھ دیں جماعت اسلامی عوام کے دلوں کو یکجا ،ملک میں اتحاد امن اوربھائی چارے کی فضاسازگار بناکردشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے کام کر رہی ہیں خواتین طالبات اس جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شامل ہوکر یا جماعت اسلامی کی مالی مدد کرکے اسلامی پاکستان کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے مرکزی اجتماع عام میں خواتین نے جو نیکی بھلائی اور اچھائی عام کرنے منکرات سے خود بھی بچنے اور دوسرے بہن بھائیوں کو بچانے کے جو وعدے کیے ہیں انہیں پوراکرنے اور حقیقی نظریاتی مملکت بنانے کی جدوجہد میں بھرپور کردار اداکریں گی حقیقی تبدیلی کردار اعمال اور کارکردگی میں صاف لوگ لاسکتے ہیں جماعت اسلامی نیک صالح لوگوں کی دیانت دار ملک گیر منظم واحد جمہوری اسلامی پارٹی ہیں جو عوام کی امیدوں او راسلامی سیاست کے مطابق اس ملک میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہیں استقبالیہ تقریب سے جماعت اسلامی کوئٹہ کی ناظمہ شازیہ عبداللہ ، روبینہ علی ،یاسمین اچکزئی اور اجتماع عام میں شرکت کرنے والی خواتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی خواتین کی ہیں ہم نصف پاکستان بلوچستان میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کرنے ،اسلامی خوشحال پاکستان بنانے کیلئے جماعت اسلامی کو مقبول کر رہے ہیں بلوچستان سے آئینی معاشی حقوق چھیننے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگاحکمران انتخابی وعدوں پر عمل کرکے بلوچستان کو امن وترقی دیں اسلامی پاکستان مسائل کا حل اورخوشحالی کی ضمانت ہے اشرافیہ ،نااہل بیوروکریسی نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے جماعت اسلامی قوم کو مسائل سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے عوام جماعت اسلامی کا ہاتھ مضبوط کریں ہر مصیبت وپریشانی میں جماعت اسلامی نے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے بلوچستان بھر میں خدمات ،تعلیم وتربیت کے ادارے جماعت اسلامی چلا رہی ہیں انشاء اللہ اقتدار ملنے پر اسلامی آئنی اصولوں کے مطابق ملک کو ترقی دیکر عوام کو پریشانیوں سے نکال کر دم لیں گے ۔