مورو کے قبرستان میں سپردخاک گل منیر کی لاش قبر کھود کر لے جانے کی کوشش‘ آواز آنے پر فرار‘ لوگوں میں خوف وہراس‘ لاش کی توہین پر سیاسی‘ سماجی‘ مذہبی رہنماؤں میں غصے کی لہر دوڑ گئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) مورو کے قبرستان میں سپردخاک گل منیر کی لاش قبر کھود کر لے جانے کی کوشش‘ آواز آنے پر فرار‘ لوگوں میں خوف وہراس‘ لاش کی توہین پر سیاسی‘ سماجی‘ مذہبی رہنماؤں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورو شہر کے مشہور قبرستان خلیفو سائیں کے قبرستان میں 2 روز قبل سپرد خاک کیا ہوا گل منیر میمن کی نعش کو نامعلوم افراد نے قبر کھود کو باہر نکال کر نعش کی ایک ٹانگ توڑ دی اور کفن اتار کر فرار ہوگئے‘ ایسی خبر شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں شہری سیاسی‘ سماجی‘ مذہبی رہنما اور کارکن اور نعش کے ورثا قبرستان میں پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی گئی مگر نعش کو نکالنے والوں کا کوئی اتا پتہ نہیں ملا۔

ورثا نے دوبارہ گل منیر میمن کی نعش کو دفن کردیا مگر قبر کھودنے والے باز نہیں آئے اور گزشتہ رات دوبارہ نامعلوم افراد نے گل منیر میمن کی قبر کھود کر نعش نکالنے کی کوشش کی اور کسی کے آنے پر فرار ہوگئے۔ ورثا کو خبر ملنے پر انہوں نے تیسری بار گل منیر میمن کو سپرد خاک کردیا اور کھوجی کتوں کی مدد سے مورو شہر میں ایک گھر سے برو لانگاہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے‘ مورو کی تاریخ میں پہلی بار ایسے واقعہ پر لوگ حیران ہیں۔