وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشا ورتی اجلا س
ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:43
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مزید فیصلوں اور اقدامات کی منظوری دے دی ہے ، انسداد دہشتگردی کے ادارے نیکٹا کا انتظامی اجلاس 31 دسمبر کو طلب، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے قانونی اور آئینی ترامیم کا پہلا مسودہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ ۔
ہفتہ کو انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ ،وزیراعظم کے معاونین خصوصی خواجہ ظہیر اور بیرسٹر ظفر اللہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔(جاری ہے)
والوں کا بھی دہشتگردی قانون کے تحت ٹرائل کیاجائیگا اور وہ بھی دہشتگردی کے حمایت کرنے والے مجرم ٹھہرائے جائینگے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانونی اور آئینی مسودے کو حتمی شکل دینے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ فوری مشاورت کا عمل شروع کیاجائیگا تاکہ قانون سازی متفقہ طور پر کی جاسکے ۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت ہم کامیابی حاصل کرینگے کیونکہ یہ دہشتگرد قوم کے بچوں کے مجرم ہیں اور ان کے ہاتھ قوم کے خون سے رنگے ہوئے ہیں دہشتگردوں کا ہم پیچھا کرینگے اور انہیں سمندر بردکردینگے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف لڑنے والے نوجوانوں کو قانونی تحفظ فراہم کرینگے اور یہ جوان قوم کے مستقبل کیلئے اپنی جانوں پر کھیل کر مستقبل محفوظ کررہے ہیں اور یہ قومی ہیرو ہیں اور پوری قوم نوجوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے پاس دہشتگردی کے خاتمے کا آئینی حل موجود ہے ہم پرعزم ہیں کے پشاور کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ وزیراعظم کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں موثر اور مربوط روابط قائم کرنے کی ہدایت ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن وامان قائم کرنے کیلئے کم سے کم وقت میں بہترین نتائج دکھائیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.