سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت4.1 ریکارڈ کی گئی

لوگوں میں خوف و ہراس،کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:41

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور گردونواح میں ہفتہ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت4.1 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی10 کلو میٹر تھی ۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوف و ہراس کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے

متعلقہ عنوان :