خیر ایجنسی کی سرحد پر سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے گروہ پر حملہ،16 ہلاک،20 زخمی

2 دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار، جھڑپ میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:41

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) خیبر ایجنسی اورکزئی کی سرحد پر سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے بڑے گروہ پر حملہ میں16 دہشت گرد ہلاک جبکہ20 زخمی ہوگئے۔2 دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ۔جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اورکزئی ایجنسی کی سرحد متعدد علاقوں میں دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں16 دہشت گرد ہلاک جبکہ20 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ۔بچ جانے والے دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں 4 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے

متعلقہ عنوان :