نوشہرہ ،غیرقانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی شروع ،شیرین کوٹھے میں کئی افغان مہاجرین گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:21

رسالپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)نوشہرہ میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی،شیرین کوٹھے میں کئی افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کو مربوط اور مستحکم بنانے کیلئے ملک کے دوسرے حصوں کی طرح شیرین کوٹھے میں غیر قانونی رہائیش پذیر افغان مہاجرین کیخلا ف کارروائی کی گئی ۔تھانہ رسالپور کے اہلکاروں نے گزشتہ روز موٹروے رشکئی انٹرچینج کے قریب گاؤں شیرین کوٹھے پر چھاپہ مار کر کئی افغان مہاجرین کو گرفتار کرلئے گئے ۔تھانہ رسالپور کے مطابق یہ چھاپے ملک کو درپیش خطرات کو کم کرنے کیلئے مارے گئے ہیں جو غیر قانونی رہائش پذیر ہے ان کیخلاف کارروائی جاری ہے ۔