وزیراعلیٰ شہباز شریف سے چین کی کمپنی کے اعلیٰ حکام کی ملاقات

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی۔ چینی کمپنی نے پنجاب میں ایل این جی سے بجلی کا منصوبہ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

حکومت نے کوئلے، سولر، ونڈ اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سستے ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت گیس اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے کارخانے لگانے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایل این جی ٹرمینل اگلے برس کے آغاز میں کام شروع کردے گا۔ وزیراعلیٰ نے چینی کمپنی کی جانب سے ایل این جی سے پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں قابل عمل منصوبہ بنایا جائے۔ اس موقع پر معاون خصوصی عزم الحق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی عارف سعید اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :