ژوب ،سرچ آپریشن کے دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:19

ژوب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرچ آپریشن کے دوران ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تاہم معجزانہ طو رپر سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے ،دومشتبہ افراد کو گرفتار کر کے دو سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ژوب میں واقع سبک زئی ڈیم کے علاقے سے ملحقہ کلی گوال اسما عیل زئی کی رہائشی کالونی میں حسا س اداروں اور سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تاہم معجزانہ طور پر سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے ۔

سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :