حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ختم، جوڈیشل کمیشن پر ڈیڈ لاک برقرار، اگلا دور منگل کو ہو گا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:15

حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ختم، جوڈیشل کمیشن پر ڈیڈ لاک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں تعطل برقرار ہے اور آج ہونے والا مذاکراتی دور بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئے جہاں حکومت کی جانب سے احسن اقبال اور اسحاق ڈار نے شرکت کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور جہانگیر ترین شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے دور میں اہم امور پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور دونوں فریقین کے درمیان جوڈیشل کمیشن اور دھاندلی کی تعریف کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں مذاکراتی ٹیمیں اپنی اپنی قیادت سے ملاقات کر کے مذاکرات میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کریں گے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور منگل کے روز ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دونوں ٹیموں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں قوم کو اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :