تمام کھلاڑی ورلڈ کپ کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں، ٹیم ،میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا یقین ہے‘ احمد شہزاد
ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نے ورلڈ کپ 2015ء میں قومی ٹیم کی بہترین پرفارمنس کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، ٹیم ورک اور مثبت رویہ کی بدولت ٹیم سے میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا یقین ہے۔ایک انٹرویو میں احمد شہزاد نے کہا کہ بھرپور محنت اور ٹیم ورک کی بنا پر قومی ٹیم ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔
ساتھی کھلاڑیوں کی طرح وہ بھی میگا ایونٹ کو عمدہ پرفارمنس سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ انہیں اور دیگر کھلاڑیوں کو محنت کا بھرپور صلہ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یو اے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز کے دوران ٹیم انتظامیہ میں کافی تبادلہ خیال ہوا۔(جاری ہے)
سب نے عمدہ کارکردگی کے لیے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹیم اب ایک یونٹ میں ڈھل چکی ہے جس کی وجہ سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
اوپنر نے کہا کہ انہیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔ کپتان، کوچ اور ساتھی پلیئرز کی حوصلہ افزائی سے بھی ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔واضح رہے کہ احمد شہزاد نے 2014ء میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے جبکہ وہ ٹیسٹ کے بھی نمایاں بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹونٹی کی واحد سنچری بنانے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.