میکسیکو ‘ لاپتہ طلبا کی عدم بازیابی پر ہزاروں افراد کا حتجاج، متعدد گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:00

میکسیکو( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)میکسیکو میں ہزاروں طلبہ نے تین ماہ سے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا،پولیس کے ساتھ تصادم میں کئی طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔تین ماہ سے لاپتہ تینتالیس طلبہ کی بازیابی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ سمیت لاپتہ بچوں کے والدین، رشتہ دار اور دوست میکسیکو سٹی کی سڑکوں پر نکل آئے اور آرمی بیس کی جانب مارچ کیا۔

انہوں نے چھبیس ستمبر سے لاپتہ طلبہ کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس کے ساتھ تصادم میں متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے۔اگر اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ تمام طلبہ مارے جاچکے ہیں تو دو ہزار چھ سے اب تک منشیات کے خلاف جنگ میں مرنے والے افراد کی تعداد اسی ہزار تک پہنچ جائے گی جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد بائیس ہزار ہوگی۔ اس سے پہلے حکام نے کہا تھا کہ ایک منشیات کے گروہ نے تمام بچوں کو ٹرکوں میں لادا، ان کو مارا اور ان کی لاشیں جلا کر سمندر میں بہا دی ہیں۔