نیو ائیر نائٹ ، امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 15:49

نیو ائیر نائٹ ، امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے صوبہ بھر میں دفعہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) پنجاب بھر میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے اور نوجوانوں کی طرف سے ہلڑ بازی اور ون ویلنگ روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی جس کے تحت سڑکوں ،شاہراہوں،تفریحی مقامات اور عوامی مقامات پر موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کرنے اور سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے ،ہوائی فائرنگ ، آتش بازی اورکھلے عام ہر قسم کا اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی ہو گی جبکہ اونچی آواز میں گانے بجانے والوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :