لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقہ شرین درہ اور خزینہ کنڈاؤ پر خیبر ایجنسی کی جانب سے شدت پسندوں کا بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ،4سیکورٹی اہلکار زخمی جبکہ جوابی کاروائی میں 20شدت پسندمارے گئے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 14:22

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقہ شرین درہ اور خزینہ کنڈاؤ پر خیبر ایجنسی کی جانب سے شدت پسندوں کا بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ،4سیکورٹی اہلکار زخمی جبکہ جوابی کاروائی میں 20شدت پسندمارے گئے جبکہ 16سے زائد زخمی ہو گے ،9شدت پسندوں کی لاشیں بمعہ اسلحہ سیکورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل اِنتظامیہ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 26اور 27دسمبر کے درمیانی شب 70-80شدت پسندوں نے خیبر اِیجنسی سے ملحقہ اورکزئی ایجنسی میں واقعہ سیکورٹی فورسز کی شرین درہ اور خزینہ کنڈاؤچیک پوسٹوں پربھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کا حملہ پسپا کر دیا اور جوابی کاروائی میں 20شدت پسندمارے گئے جبکہ 16سے زائد زخمی ہو ئے ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل اِنتظامیہ کے مطابق 9شدت پسندوں کی لاشیں بمعہ اَسلحہ سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لئے، ا،س حملے میں سیکورٹی فورسز کے 4جوان بھی زخمی ہوگئے ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا ۔اس موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ نے مارے جانے والے 9شدت پسندوں کی لاشیں اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں میڈیا کو دیکھائے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی شرین درہ اوردیگر سرحدی چیک پوسٹوں پرشدت پسندوں نے خیبر ایجنسی کی جانب سے حملے کئے ہیں مگر سیکورٹی فورسز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے تمام حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :