بےنظیر بھٹو شہید کے مزار کے احاطے سے مشکوک شخص گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 14:21

بےنظیر بھٹو شہید کے مزار کے احاطے سے مشکوک شخص گرفتار

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) گڑھی خدابخش میں بے نظیر شہید کے مزار کے احاطے سے مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک بیگ برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرفتار شخص کے بیگ سے مختلف قسم کے سپرے برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد اسے تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے بھاری انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :