لوئر اورکزئی،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،16 دہشت گرد ہلاک، 20 زخمی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 14:15

راولپنڈی /لوئر اورکزئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) لوئر اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 20 کو زخمی کردیا،دہشت گرد ساتھیوں کی 9 لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی گرفتار کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی اور خیبر ایجنسی کی سرحد پرخزانہ کنڈاؤاور شیریں درہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک بڑے اجلاس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 20 کو زخمی کردیا، اس موقع پر دونوں طرف سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ، دہشت گرد اپنے 9 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ،فائرنگ کے تبادلے میں4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :