اپر دیر،گھر پر چھاپے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ‘ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 14:03

اپر دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) بانڈی میں کارروائی کے دوران ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق جبکہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اپر دیر کے علاقے بانڈی میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس کی نفری پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سراج جاں بحق جبکہ ایس ایچ او خانزادہ اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایس ایچ او کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے جب کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :