تیسرا ٹیسٹ ، آسٹریلیو ی لوئر آرڈر نے بھارتی باؤلنگ کو ایک بار پھر تختہ مشق بنا ڈالا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:38

تیسرا ٹیسٹ ، آسٹریلیو ی لوئر آرڈر نے بھارتی باؤلنگ کو ایک بار پھر تختہ ..

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -27 دسمبر 2014ء ) تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیو ی لوئر آرڈر نے بھارتی باؤلنگ کو ایک بار پھر تختہ مشق بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی باؤلرز آسٹریلیا کی آخری 5وکٹیں جلد از جلد حاصل کرنے کا خواب لیے میدان میں اترے تاہم آسٹریلیا کے لوئر آرڈر نے بھارت کے تمام ارمان ٹھنڈے کر دیئے ۔

کپتان سٹیو سمتھ نے بھارتی باؤلرز پر اپنے بلے سے خوب بھڑاس نکالی ۔

(جاری ہے)

بریڈ ہیڈن 55،مچل جونسن 28،ریان ہیرس74،نیتھ لائن 11اور کپتان سٹیو سمتھ 192رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4،امیش یادو اور ایشون نے 3،3کھلاڑ ی آؤٹ کیے۔بھارتی اوپنرز نے اننگز کا اچھا کیا اور اوپنر شیکھر دھون اور مرلی وجے نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 55رنز بنائے۔دھون 28رنز بنا کر ہیرس کی گیند پر سمتھ کے ہاتھو ں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مرلی وجے اور پجارا نے آسٹریلیا کومزید کو ئی وکٹ لینے سے محروم رکھا اور دن کے اختتام پر بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 108رنز بنا لیے تھے ۔ مرلی وجے 55اور پجارا 25رنز کے ہمراہ کریز پر موجود ہیں ۔