شہری کی بروقت اطلاع نے جعفر ایکسپریس کو تباہی سے بچا لیا، دو بم ناکارہ

سی سی پی او کوئٹہ کا بم کے اطلاع دینے والے شہری کیلئے انعام کا اعلان

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ریلوے ٹریک پر نصب دو بم ناکارہ بنا دئیے ، سی سی پی او کوئٹہ نے بم کے اطلاع دینے والے شہری کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ کے شہری بھی ارض پاک کی حفاظت کیلئے متحرک ہوگئے۔

(جاری ہے)

موسیٰ کالونی کے قریب ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف پانچ پانچ کلو گرام بارودی مواد نصب دیکھ کر ایک شہری نے پولیس کو فوری اطلاع کر دی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، بم نصب کرنے کا مقصد پنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانا تھا تاہم برقوت علاقہ مکینوں کے اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر کے بم ناکارہ بنا لیا جسکے بعد علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اس موقع پر سی سی پی او عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھاعوام کے تعاون سے تیسری مرتبہ تخریب کاری کی بڑی کارروائی کو ناکام بنایا گیا ہے جس پر وہ علاقہ مکینوں کے مشکور ہیں اور جلد ہی اطلاع دینے والے کو انعام سے نوازا جائیگا۔