ہنگو‘خزینہ چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:29

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) ہنگومیں خزینہ سکیورٹی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ، جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنادیاگیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اور کزئی کے علاقہ شرین درہ میں خزینہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس پر سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ،کارروائی میں 20دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے 9دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں اور لاشوں کو کلایا ہیڈ کواٹر منتقل کردیاگیا ہے جبکہ دیگر لاشوں کو دہشت گرد لیکر فرار ہوگئے ہیں۔فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :