آزادکشمیر میں گزشتہ ساٹھ سالوں سے چند مخصوص خاندانوں کی حکومت قائم ہے‘طاہر کھوکھر
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ دسمبر

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 27/12/2014 - 16:46:25 وقت اشاعت: 27/12/2014 - 16:43:44 وقت اشاعت: 27/12/2014 - 16:43:44 وقت اشاعت: 27/12/2014 - 16:23:56 وقت اشاعت: 27/12/2014 - 13:35:04 وقت اشاعت: 27/12/2014 - 13:15:06 وقت اشاعت: 27/12/2014 - 13:15:06 وقت اشاعت: 27/12/2014 - 13:15:06
-

آزادکشمیر میں گزشتہ ساٹھ سالوں سے چند مخصوص خاندانوں کی حکومت قائم ہے‘طاہر کھوکھر

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)ایم کیوایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر ‘جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی محمد طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں گزشتہ ساٹھ سالوں سے چند مخصوص خاندانوں کی حکومت قائم ہے‘ موروثی ‘ استحصالی سیاسی نظام کے خاتمہ کے بغیر عوامی راج قائم نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی 98 فیصد غریب عوام کو ان کے حقوق مل سکتے ہیں۔

کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے ساٹھ سالوں میں استحصالی سیاستدانوں نے سوائے نعروں اور ہوائی اعلانات کے عوام کوکچھ نہیں دیا جبکہ دوسری جانب ان کی جائیدادوں اور اثاثوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے ‘ آزادکشمیر کے عوام کابرادریوں کے نام پر استحصال کیاجارہا ہے اور ریاستی وسائل کو صرف مراعات طبقات کیلئے وقف کردیاگیا ہے لیکن اب عوام باشعور ہو چکے ہیں۔

حالیہ رکنیت سازی میں جس طرح آزادکشمیر کے عوام نے قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فلسفہ پر لبیک کہتے ہوئے جوش و خروش سے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی اس سے ثابت ہوچکا ہے کہ اب عوام اس نظام سے تنگ آچکے ہیں اور چھٹکارا حاصل کرناچاہتے ہیں ۔ طاہرکھوکھر نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے خلاف جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا انشاء اللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ان کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور ملک بھر

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

27/12/2014 - 13:15:06 :وقت اشاعت