بینظیر کی برسی، جیالوں نے خون سے چراغ روشن کئے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:12

بینظیر کی برسی، جیالوں نے خون سے چراغ روشن کئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر پریس کلب لاہور کے سامنے کارکنوں نے اپنے خون سے چراغ روشن کئے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ نے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے صدر نصیر احمد، سردار انعام الحق ڈوگر، عمر حیات و دیگر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف اصولی موقف اپنایا ہے۔