پولیس کی کارروائی،تحریک طالبان کا اہم کمانڈردو ساتھیوں سمیت گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 12:24

پولیس کی کارروائی،تحریک طالبان کا اہم کمانڈردو ساتھیوں سمیت گرفتار

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پولیس نے چارسدہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کے کمانڈر امان اللہ خراسانی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے خفیہ اداروں کی رپورٹس پر چھاپہ مار کر تحریک طالبان کے اہم کمانڈر امان اللہ خراسانی عرف عرفان خراسانی اور اس کے دو ساتھی سمیع اللہ اور روح اللہ کو گرفتار کر لیا گیاہےجبکہ امان اللہ خراسانی عرف عرفان خراسانی کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے 150کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد کر لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :