پاکستان پریمیر فٹبال لیگ ، دفاعی چمپئن کے آر ایل چمن کا مقابلہ کل بلوچ کلب کوئٹہ سے ہوگا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 12:08

پاکستان پریمیر فٹبال لیگ ، دفاعی چمپئن کے آر ایل چمن کا مقابلہ کل بلوچ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) ملک میں جاری11ویں پاکستان پریمیر فٹبال لیگ میں دفاعی چمپئن کے آر ایل چمن اور بلوچ کلب کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان میچ کل اتوار کو ڈاکٹر محمد علی شاہ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں دفاعی چمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔