شدید دھند، پی سی بی نے پینٹینگولر کپ ملتان سے کراچی منتقل کر دیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 12:07

شدید دھند، پی سی بی نے پینٹینگولر کپ ملتان سے کراچی منتقل کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) خراب موسم اور دھند کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پینٹینگولر کپ ملتان سے کراچی منتقل کر دیا۔پی سی بی کے زیر اہتمام ہونیوالے پینٹینگولر کپ میں ملک بھر سے 5ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب بادشاہ، بلوچستان واریئرز، سندھ نائیٹس، فیڈرل یونائٹیڈ اور خیبر پختونخواہ فائیٹرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ 31دسمبر سے 10جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونا تھا لیکن ملتان میں شدید دھند کے باعث پی سی بی نے ٹورنامنٹ ملتان کی بجائے کراچی میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی نے کراچی کی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو بھی خط لکھ دیا ہے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق ایک روزہ پینٹینگولر کپ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے منعقد کروایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :