شدید سردی نے اداکاراؤں کی پرفارمنس پر بھی اوس ڈال دی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 11:47

شدید سردی نے اداکاراؤں کی پرفارمنس پر بھی اوس ڈال دی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)شدید سردی نے اداکاراؤں کی پرفارمنس پر بھی اوس ڈال دی ۔ اداکارہ خوشبو اور آشا چوہدری شالیمار میں جاری اسٹیج ڈرامہ ” عشق سیاپا“ میں پرفارم کر رہی ہیں مگر صوبائی دارالحکومت میں پڑنے والی شدید سردی کی وجہ سے تھیٹر میں ڈرامہ بینوں کی تعداد کم ہونے کے باعث دونوں اداکاراؤں کے رقص پر انہیں داد نہ مل سکی جس پر دونوں اداکارائیں مایوس دکھا ئی دیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈرامے میں پریا خان ‘مدھو اور پلک کو بھی ڈانس پر داد نہ مل سکی جسکی وجہ سے تمام اداکاراؤں میں مایوسی کی لہر پائی جارہی ہے۔