2013کے الیکشن نتائج تسلیم کرکے غلطی کی: یوسف رضا گیلانی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 11:41

2013کے الیکشن نتائج تسلیم کرکے غلطی کی: یوسف رضا گیلانی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک منظم جماعت ہے اور پارٹی کو چھوڑ کر جانے والے فصلی بٹیرے ہیں، بلاول اور زرداری کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خاں مفاہمت کی سیاست پر پارلیمنٹ میں اپنے مطالبات پیش کرتے ہیں تو پیپلزپارٹی ان کی حمایت کرے گی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف تمام سیاسی قوتیںا یک ساتھ کھڑی ہیں اور وہ خصوصی عدالتوں کے قیام کی حمایت کرتی ہیں۔ پارٹی میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کو نہیں بدلا جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہونےوالے مذاکرات میں پیپلز پارٹی شامل ہے اور انہوں نے 2013کے الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرکے غلطی کی تھی آئندہ اصلاحات کی حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :