ودیا بالن کی فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ آئندہ سال جون میں ریلیز ہوگی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 11:31

ودیا بالن کی فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ آئندہ سال جون میں ریلیز ہوگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن اپنی اگلی فلم ”ہماری ادھوری کہانی “ میں ایک گْل فروش خاتون کا کردار ادا کریں گی۔فلم اگلے سال جون میں سینما گھروں کی زینت بنے گی-اس نئی رومینٹک اور ڈارمہ فلم کو مشہور ہدایتکار موہت سوری ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کے پروڈیوسر اور مصنف مہیش بھٹ ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ”ہماری ادھوری کہانی “ میں ودیا بالن کے ساتھ مرکزی کردار میں عمران ہاشمی کاسٹ ہیں جب کہ راج کمار راؤ بھی اہم کر دار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلمساز مہیش بھٹ کے والدین کی لو اسٹوری پر مبنی ہے۔ مہیش بھٹ کے والد ماضی کے گجراتی سینما کے مشہور ڈائریکٹر ‘ پروڈیوسر نانا بھائی بھٹ اور ان کی دوسری بیوی ہندی فلموں کی سابق اداکارہ شیریں محمد علی کے مابین پروان چڑھنے والی محبت کی کہانی اس نئی فلم میں دکھائی جائے گی۔فلمساز مہیش بھٹ ہی شیریں محمد علی کی اکلوتی اولاد ہیں جبکہ ان کے دوسرے دونوں بھائی مکیش بھٹ اور روبن بھٹ نانا بھائی بھٹ کی پہلی بیوی میں سے ہیں۔ یہ فلم آئندہ برس جون میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :