ممبئی حملہ کیس، مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری،
ملزم کے خلاف ممبئی حملہ کیس ٹھوس شوائد پیش نہیں کیے جاسکے ، ملزم کو 6 سال سے قید میں بند رکھنا غیر قانونی ہے، عدالت
جمعہ 26 دسمبر 2014 23:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاہے۔عدالت کے فیصلے میں کہاگیاہے کہ ملزم کے خلاف ممبئی حملہ کیس ٹھوس شوائد پیش نہیں کیے جاسکے ہیں ملزم کو 6 سال سے قید میں بند رکھنا غیر قانونی ہے۔جمعہ کے روز انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے عدالت سے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔
عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف ممبئی حملہ میں ٹیلفونک آواز کو بھی شناخت نہیں کیا جاسکاہے اور نہ ہی سی آئی ڈی افسران اور پراسیکیوٹر نے ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں جس کی بناء پر ملزم کے خلاف مزید کاروائی کی جاسکے ۔(جاری ہے)
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرزکے ملزم کے خلاف عدالت میں دئے گئے بیانا ت میں واضح تضاد موجود ہے ۔
18 دسمبر کو انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی تھی ۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا تھاکہ ملزم کے خلاف ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں ۔ ملزم کے خلاف بے بنیاد اور غیر قانونی الزمات عائد کیے گئے ہیں ۔وکیل نے عدالت میں دلائل دئیے تھے کہ ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بناء پر ملزم کو غیر قانونی طورپر جیل قید نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ عدالت نے دلائی مکمل ہونے پر ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمن کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھےمزید اہم خبریں
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.