پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں ”یوم امن “ منایا گیا،

وفاق المساجد پاکستان سے منسلک 73ہزار سے زائد مساجد میں شہداء پشاور اور انکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:27

پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان کی اپیل پر ملک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں ”یوم امن “ منایا گیا۔وفاق المساجد پاکستان سے منسلک 73ہزار سے زائد مساجد میں شہداء پشاور اور انکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیااور دہشتگردی ،فرقہ وارانہ تشدد اور عدم برداشت کے رویوں کی مذمت کی گئی۔

وفاق المساجد پاکستان کے صدر اور پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے(لاہور)،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی (فیصل آباد)،علامہ ایوب صفدر (گوجرانوالہ )،مولانا طارق مدنی (کراچی )۔حافظ حسین احمد (مردان )،مولانا قاری اللہ داد (کراچی )،حافظ محمد امجد (فیصل آباد)،مولانا اصغر الحسینی (ڈیرہ غازیخان)،علامہ انوار الحق مجاہد (ملتان)،مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آباد )،مولانا نعمان حاشر (راولپنڈی)،حافظ عمار بلوچ (رحیم یار خان)،مولانا سمیع اللہ ربانی (لیہ)،مولانا اشفاق پتافی (مظفر گڑھ)،مولانا شفیع قاسمی (ساہیوال)،مولانا قاری احمد علی ندیم (سرگودھا)،مولانا محمد مشتاق لاہوری(لاہور)،مولانا عمر عثمانی (گجرات )،مولانا فہیم الحسن (شیخوپورہ)،حاجی محمد طیب (شاہکوٹ)،مولانا طارق ندیم (پاکپتن)،مولانا احمد ندیم (خانپور)،مولانا طیب قریشی (مظفر گڑھ)،مولانا عبید اللہ (راجن پور)،میاں راشد منیر (سیالکوٹ)مولانا شکیل الرحمن (اوکاڑہ)نے جمعة المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ۔

(جاری ہے)

بے گناہ لوگوں کے قتل و قتال کو اسلام اور جہاد کہنااسلام اور مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں قتل کئے جانے والے بچوں کا غم پوری دنیا کو ہے ، ایسسا کرنے والوں نے اسلام اور جہاد کی کوئی خدمت نہیں کی۔ مقررین نے کہا کہ بعض عناصر مذہبی قوتوں ،حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے مذہبی قوتوں کا تعاون ہمیشہ حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ رہا ہے اور رہے گا۔ مقررین نے کہا کہ وزیر داخلہ نے جن دس فیصد مدارس کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کی بات کی ہے انکی وہ نشاندہی کریں اور قوم کے سامنے لائیں۔

متعلقہ عنوان :