سپریم کورٹ بے نظیر بھٹو کیس کا مقدمہ روزانہ کی بنیادوں پر سننے کا حکم دے، رحمان ملک،
فوجی عدالتیں مقدمات میں تیزی لانے کیلئے بنائی گئی ہیں ،ججز اور گواہان کو دن دیہاڑے قتل کردیا جاتا ہے ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے، سانحہ پشاور کے تاریں افغانستان سے جا ملتی ہیں ، افغان صدر اشرف غنی مولوی فضل اللہ کو چوبیس گھنٹوں کے اندر پاکستان کے حوالے کرے ، کے پی کے کے پسماندہ علاقوں کو مراعات دی جائیں تو دہشتگردی کم ہوسکتی ہے، پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 26 دسمبر 2014 23:11
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر و سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بے نظیر بھٹو کیس کا مقدمہ روزانہ کی بنیادوں پر سننے کا حکم دے ،فوجی عدالتیں مقدمات میں تیزی لانے کیلئے بنائی گئی ہیں ،ججز اور گواہان کو دن دیہاڑے قتل کردیا جاتا ہے ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے ، سانحہ پشاور کے تاریں افغانستان سے جا ملتی ہیں ، افغان صدر اشرف غنی مولوی فضل اللہ کو چوبیس گھنٹوں کے اندر پاکستان کے حوالے کرے ، کے پی کے کے پسماندہ علاقوں کو مراعات دی جائیں تو دہشتگردی کم ہوسکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے التجا ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا مقدمہ روزانہ کی بنیادوں پر سنیں اور جلد از جلد اس کا فیصلہ بھی دے اگر حکومت کو ضرروت پڑتی ہے تو بے نظیر بھٹو قتل کیس کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھی چلایا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں مقدمات میں تیزی لانے کیلئے بنائی گئی ہے اس کی قانونی شکل مرتب کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر بل پاس کیاجائے گا اور پارلیمانی کمیٹی فوجی عدالتوں کی نگرانی بھی کرینگی ۔
سیاستدانوں نے فوجی عدالتوں کی حمایت کرکے دہشتگردی کیخلاف مقدمات کی سماعت کا درمیانی راستہ نکالا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ملک کے دیگر عدالتوں پر اعتماد نہیں کرتے بلکہ مقدمات میں تیزی لانے کیلئے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ججز اور پراسکیوٹرز کو اور گواہان کو سکیورٹی فراہم کی جائے تو دہشتگردی کے مقدمات بھی سول کورٹس ، سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ میں چل سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کی تاریں افغانستان تک جارہی ہیں سانحہ پشاور کو فضل اللہ نے مانیٹر کیا اور دہشتگردوں کو ہدایات بھی دیتا رہا ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی مولوی فضل اللہ کو چوبیس گھنٹوں کے اندر پاکستان کے حوالے کرے آرمی کا کردار اس برے وقت میں قابل ستائش ہے جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے پسماندہ علاقوں کو مراعات دی جائیں تو وہاں کے بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے تو دہشتگردی کم ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس کو قانونی شکل دینے کیلئے ترمیمی بل پارلیمنٹ ہاؤس میں لایا جائے گا اور اسے پاس بھی کروایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں پراثرکردار ادا کریں ۔مزید اہم خبریں
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.