معصوم بچوں کا سفاکانہ قتل عام کرنے والے وحشی درندے عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے،اسد قیصر،

وفاقی حکومت اے پی ایس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے اقدام کریں،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کا سفاکانہ قتل عام کرنے والے وحشی درندے عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے شہید بچوں و اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آرمی پبلک سکول کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ کیاہے سپیکر نے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے شوکت یوسفزئی کے ہمراہ گلبہار پشاور میں آرمی پبلک سکول کے معصوم شہداء کیلئے قرآن خوانی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ متاثرہ والدین کیلئے یہ وقت انتہائی کرب وغم کا ہے ہم جتنے بھی غمگین اور سوگ ضضالیں لیکن اصل صدمہ والدین ہی کو ہوا ہے اللہ پاک ان کو ہر صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور آئندہ قوم کے ایسے حادثات سے محفوظ رکھے انہوں نے کہا کہ اللہ معلوم شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجے پر فائز کرے اور ہمیں ہمت دے کہ ان قربانیوں سے ہم یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے طاقت حاصل کریں اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں کامیابی حاصل کریں انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے علم کے حصول میں کمی کی بجائے مزید شدت آئی گی کیونکہ علم حاصل کر کے ہی ہم دہشتگردی‘ غربت اور جہالت کے خلاف حقیقی معنوں میں جہاد کرسکتے ہیں انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اے پی ایس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے اقدام کریں تاکہ مذکورہ تعلیمی ادارہ صوبہ میں علم پھیلانے کا بڑا ذریعہ بن سکے اور یہاں سے علم کی ایک نئی تحریک شروع ہو انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ سکول کے ہر شہید بچے کے نام پر سکولوں کے نام رکھنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان شہداء کی برکت سے ملک خصوصاً صوبہ میں امن آئے گا انہوں نے کہا کہ ماؤں کی تکالیف کا احساس ہے اللہ پاک ان ماؤں کو بہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور ماؤں کو محفوظ رکھے۔