آئین میں ترمیم کئے بغیرفوجی عدالتوں کا قیام غیرآئینی ہے ، حافظ حسین احمد،

جب تک فوجی عدالتوں کاقیام آئین کے مطابق نہ ہو اس وقت تک جمعیت علماء اسلام کیلئے ان کی حمایت مشکل ہے، صحافیوں اورمختلف وفود سے گفتگو

جمعہ 26 دسمبر 2014 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ آئین میں ترمیم کئے بغیرفوجی عدالتوں کا قیام غیرآئینی ہے اورجب تک فوجی عدالتوں کاقیام آئین کے مطابق نہ ہو اس وقت تک جمعیت علماء اسلام کیلئے ان کی حمایت مشکل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ ”جامعہ مطع العلوم “میں جمعہ کے خطبے کے بعد صحافیوں اورمختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ عدلیہ کی آزادی،سیشن کورٹ،ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ سمیت تمام آئینی اورعدالتی امروکومدنظررکھ کرہی آئینی راستہ قابل عمل ہوگاانہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے قلع قمع اورفاتحہ بھی فرمالی ہے لیکن آئین کے مکمل تحفظ کے ساتھ کیونکہ آج جنرل پرویز مشرف خودآئین توڑنے وغیرہ کے الزام کوعدالت میں فیس کررہے ہیں اس لئے مستقبل میں کسی بھی آئینی اورعدالتی صورتحال سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام آئینی مسقم اورتحفظات کوختم کیاجائے اوراس وقت جبکہ خوش قسمتی سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان مکمل اوربقید حیات ہیں ان میں اکثریت کے حوالے سے فیصلہ اورغیرآئینی اقدامات روکنے کیلئے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :