اورکزئی ایجنسی ،مسافر گاری گہری کھائی میں گر گئی ، دو خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ‘ آٹھ زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:58

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) اورکزئی ایجنسی کے سرہ میلہ کے مقام پر مسافر گاری گہری کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ‘ آٹھ زخمی۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے لوئر تحصیل کے علاقہ سرہ میلہ کو کلایہ سے جانے والی پک اپ گاری نمبر پشاور 6946 جارہی تھی کہ سرہ میلہ کے مقام پر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری کھائی میں گرنے سے گاری مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ گاری میں سوار مسافروں میں دو خواتین مسماة(ر) اور مسماة (س) سمیت دس افراد لیاقت حسین ‘ جمشید علی ولد خادم علی‘ اصلت علی ‘ محمد ایاز ولد سرور علی‘ عبدالرؤف افغان مہاجر‘ قمبر علی ولد خوشاب علی “ ایات حسین ولد زرمین علی‘ غلام حسین ولد سیدان علی‘ دو نامعلوم افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں محبوب علی ‘ قاسم علی اور دیگر کینام بموقع معلوم نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیوی فورس موقع پر پہن گئی بڑی جدوجدہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں کامیاب ہوئی۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر کریز ہسپتال پہنچا دیا گای مگر تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی بناء پر انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :