پیرس،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ نہایت سادگی کے ساتھ منائی گئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:56

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتما م بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ نہایت سادگی کے ساتھ منائی گئی ۔سانحہ پشاور میں معصوم جانوں کے شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا اظہار کیا گیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور انشاء اللہ پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے قائمقام صدر چوہدری شمروز الہی گھمن کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن فرانس جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ دہشت گردوں نے میرے ملک پر وار کر کے بہت بڑا ظلم برپا کیا ہے ہماری نسلیں ان دہشت گردوں کو کبھی بھی معاف نہیں کریں گی ۔ان ظالم دہشت گردوں سے پاکستانی قوم ایک ایک جان کا حساب لے گی ۔قائد اعظم محمد علی جناح اور میرے محبوب قائد میان محمد نواز شریف کا بھی ایک ہی مشن ہے کہ پر امن،پھلتا پھولتا ہوا پاکستان ۔انھوں نے کہا کہ ہم اوورسیز تنظمیں میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ ہیں ۔اس سادہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اور سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے دعائے مغفرت بھی کی ۔