ایس ڈی او لیسکوکو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزمان قتل کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:51

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) ایس ڈی او لیسکوکو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،ملزمان قتل کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ۔ذرائع کے مطابق اتحاد کالونی میں تعینات ایس ڈی او لیسکو رائے زیاد ڈیوٹی کے بعد گاڑی میں اپنے ڈرائیو ر کے ہمراہ بیٹھ کر گھر کیلئے روانہ ہوئے تھے سکیم موڑکے قریب ٹریفک اشارے پر ان کی گاڑی رکی تو دو نامعلوم موٹر سواروں نے اندھادھند فائر نگ کرکے ان کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

رائے زیاد کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسمارٹم کیلئے بھجوادی ہے ۔ایس ڈی او رائے زیاد کاآبائی تعلق پنڈی بھٹیاں سے تھا اور اتحاد کالونی میں بطو ر ایس ڈی او تعینا ت تھے ۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ رائے زیاد کاقتل درینہ دشمنی کاسبب بھی ہوسکتاہے تاہم اس حوالے سے تفتیش کے بعد ہی اصل صورت سامنے آئے گی ۔تھانہ ملت روڈ نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے اور مقتول کے ڈرائیور کے بیان کی روشنی میں او رجائے وقوعہ سے شوہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔