چین کادہشتگردی کیخلاف پاکستان کے قومی منصوبے کی حمایت کا اعلان ،

پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کوششوں اور قومی سلامتی کیلئے اقدامات میں ہر ممکن تعاون کرینگے، ترجمان وزارت خارجہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:45

چین کادہشتگردی کیخلاف پاکستان کے قومی منصوبے کی حمایت کا اعلان ،

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) چین نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے قومی منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ نے پاکستانیپلان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے پلان کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی پالیسیاں بنانے کا پورا حق حاصل ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کوششوں اور قومی سلامتی کیلئے اقدامات میں ہر ممکن تعاون کریگا۔

متعلقہ عنوان :