سرکار دو عالم ﷺ کا جشن ولادت مناناعین اسلام ہے،محمدثروت اعجاز قادری ،

درودو سلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے کروڑوں عاشقان رسول ولادت مصطفی ﷺ منائیں گے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سرکار دو عالم ﷺ کا جشن ولادت مناناعین اسلام ہے ،درودو سلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے کروڑوں عاشقان رسول ولادت مصطفی ﷺ منائیں گے ،دنیا کی کوئی طاقت ہمیں میلاد منانے سے نہیں روک سکتی ہے ،ہمارا جینا مرنا ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور پاکستان کی سلامتی کیلئے ہے ، مٹھی بھر دہشتگرد ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ہر رکاوٹ کو عشق مصطفی کے جذبے سے گرادینگے ،قومی ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ دہشتگردوں کو فوری انجام تک پہنچایا جاسکے،،د ہشتگردی وانتہا پسندی کے خاتمے کیلئے فوج اور حکومت کی پالیسی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے ،دہشتگردوں کی پناہ گاہ مدارس ومساجد پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف ایک پیج پر کھڑی ہے ،ان خیالات کا اظہار نے مرکزسینئر اہلسنت پر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غلامان مصطفی ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف فوج یا حکومت نے آواز دی تو ہنگامی بنیادوں پر ایک لاکھ سے زائد کارکن دینگے،انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے لاکھوں جانوں کی قربانیان دیکر پاکستان بنایا اور آج ان کی اولادیں پاکستان کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے کمر بستہ ہیں ،طالبان وداعش دہشتگردبارود والوں کا مقابلہ دورود و سلام کی طاقت سے کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :