جمعیت علماء پاکستان حیدرآباد کی جانب سے سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی یکجہتی ریلی کا انعقاد ،

سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کا خون رائیگاہ نہیں جائیگا ڈاکٹر محمد یونس دانش

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)ضلع حیدرآباد کی جانب سے سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیاشہر کے مختلف مقاما ت اسلام آباد ،پھلیلی ،پریٹ آباد لیاقت کالونی ہیرآباد سرفراز کالونی ،لطیف آباد وغیرہ سے ریلیاں نکالی گئیں جو بالآخر حاجی امید علی روڈ پر اختتام پذیر ہوئیں جہاں شرکاء سے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا جے یو پی (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہاکہ سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کا خون رائیگاہ نہیں جائے گاحکومت اور پاک فوج کی جانب سے دھشت گردوں کالعدم جماعتوں اور پاکستان دشمنوں کے خلاف اعلان جنگ پرقوم ان کے ساتھ ہے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عسکری ونگ کے خاتمے کے ساتھ NROکے ذریعہ پاکیزگی کے سرٹیکٹ حاصل کرکے اسمبلیوں میں پہنچنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے قومی یکجہتی ریلی سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناظم علی آرائیں ،صاحبزادہ محمود احمد قادری ،الروف الوانی ،تحریک انصاف کے عثمان کینڈی،جے یو آئی کے حافظ خالد حسین دھامرہ،ختم نبوت کے مولانا توصف احمد ،ممتاز ماہر قانون سید فرہاد علی ایڈووکیٹ انجمن رضائے مصطفی کے محبوب احمد قادری پیغام حسین کے ماجد سیال ،مرکزی جماعت اہلسنت کے قاضی محمد سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقرررین نے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی مصلحت پسندی کو بالائے طاق رکھ کرفیصلے کئے جائیں کراچی حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے آناََفاناََ اسلحہ کے زور پر کاروبار زندگی بند کروا کرعوام کا معاشی قتل عام کرنے والوں کا بھی محاسبہ کرنا چاہئے کراچی آپریشن سیاسی مصلحت پسندی سے آزاد ہو کر ہی کامیاب کیا جا سکتا ہے کراچی حیدرآباد کی عوام دھشت گردی قتل وغارت گری سے نفسیاستی امراض کا شکار ہو چکی ہے اس موقع پر ایک قرار داد کے ذریعہ عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر فول پروف انتظامات کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ معجودہ تناظر میں دھشت گردانہ کاروائیوں کا شدید خدشہ ہے اور حیدرآباد میں جلوسوں کی گزر گاہوں کی صفائی اور سڑکوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

DIBاور سٹی پولیس اسٹیشن کے عملہ کی جانبدارانہ روئے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی جو میلاد النبی کے موقع پر شہر کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :