فیصل آباد، ستیانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ،دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ستیانہ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق۔ ذرائع کے مطابق چک نمبر 407 گ ب کا رہائشی نوجوان عبدالحمید اپنے ساتھی شیر زمان سکنہ 467 گ ب کے ہمراہ ستیانہ اڈہ کی طرف آرہا تھا کہ شدید دھند کی وجہ سے سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :