کو لمبیا ،چھوٹا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ، پائلٹ سمیت 7افراد ہلاک

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:38

کولمبیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) کو لمبیا میں ایک چھوٹا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے میں پائلٹ سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے ،واقعہ کولمبیا کے جنوبی علاقے میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے جنوبی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے، ذرائع کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا،پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو اس بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :