سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات جلد سے جلد مکمل کئے جائیں ، محمد شہبازشریف،
تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی بارے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنا پڑتے ہیں، وزیراعلیٰ کااسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم پنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے،سکیورٹی انتظامات کامیں خود روزانہ جائزہ لوں گا، پنجاب کے تمام اےئر پورٹس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاسوں سے خطاب
جمعہ 26 دسمبر 2014 22:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے جلد سے جلد اقدامات مکمل کیے جائیں ،سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنایا جائے ،اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،پنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
وہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ،ایم این اے حمزہ شہباز، اراکین صوبائی اسمبلی رانا ثناء اللہ ،زعیم حسین قادری، معاونین خصوصی عزم الحق، رانا مقبول، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز داخلہ، سکولز ایجوکیشن، ہائیر ایجوکیشن، خزانہ، اوقاف، قانون، اطلاعات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
پی ٹی آئی نے ججز ہراسگی کا ذمہ دار جسٹس قاضی فائز عیسی کو قرار دیدیا
-
طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 22 اپریل کو’’ارتھ ڈے‘‘2024 کے موقع پر اہم ماحول دوست اقدامات کا فیصلہ
-
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیورک کی ملاقات،آئی ایس پی آر
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت
-
جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.