تنظیم علمائے اہل سنت اچھرہ اور سنی اتحاد کو نسل سمن آبادٹاوٴن کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء اور پاک فو ج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی،

طالبان کا طرز عمل اور فلسفہ جہاد گمراہ کن ہے ، اہل سنت دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہیں، دہشت گردی میں ملوث مدارس کیخلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے، طالبان اسلام کے باغی ،پاکستان کے غدار ہیں ‘رہنماؤں کے ریلی سے خطاب

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) تنظیم علمائے اہل سنت اچھرہ اور سنی اتحاد کو نسل سمن آبادٹاوٴن کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء اور پاک فو ج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فیروز پو ر روڈ پر اچھرہ مو ڑ سے شمع سٹاپ تک ”طالبان مردہ باد ریلی “ نکالی گئی ۔ جس کی قیادت ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، مفتی مشتاق احمد نو ری ، مفتی محمد حسیب قادری ، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ، مو لانا محمد علی نقشبندی ، علامہ عابد اچھروی ، جہانگیر خان ، سیٹھ اشفاق ، میاں طاہر یعقوب ، الیاس خان نے کی ۔

ریلی کے شرکاء ”طالبان کا جو یا ر ہے ، غدار ہے غدار ہے “ ۔ پاک فو ج زندہ باد ، جنرل راحیل شریف زندہ باد جیسے نعرے لگاتے رہے ۔ ریلی کے آخر میں جامعہ نعیمیہ لاہو ر کے پر نسپل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا طرز عمل اور فلسفہ جہاد گمراہ کن ہے ۔

(جاری ہے)

اہل سنت دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے ۔

طالبان اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں ۔ جنو بی پنجاب دو سرا وزیر ستان بن چکا ہے۔ قوم وزیر اعظم کے خطاب میں کئے گئے اعلانات پر عمل کی منتظر ہے ۔ اس مو قع پر سنی اتحاد کونسل ضلع لاہو ر کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے کہا کہ طالبان فساد فی الارض کے مجرم اور ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانیو ں کے بے رحم قاتل ہیں ۔ طالبان کا نام لے کر ان کی مذمت نہ کرنے والے دہشت گردو ں کے ساتھی ہیں ۔

حکو متی صفو ں اور ریاستی ادارو ں کو طالبان کے مخبروں سے پاک کیا جائے ۔ اسلام اور پاکستان کے دشمن طالبان خارجی اور تکفیری ہیں ۔ تحفظ نامو س رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مو لانا محمد علی نقشبندی نے کہا کہ حکمرانو ں کو شہداء کے خو ن سے غداری نہیں کر نے دیں گے ۔ مذہب کو فتنہ و فساد کے لئے استعمال کرنا بد ترین گناہ ہے ۔ بارود والو ں نے ملک تباہ کر دیا ہے ، اب درود والو ں کا دور آنے والا ہے ۔

سنی اتحاد کونسل کے چئیر مین صاحبزادہ حامد رضانے ریلی کے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی دہشت گردو ں کی نہیں صرف دہشت گردی کی مذمت کر تی ہیں ۔ جنو بی پنجاب میں انتہا پسندی کے اڈے ختم کئے جائیں ۔ حکو مت دہشت گردی کے خلاف زبانی دعووٴں کی بجائے عملی اقدامات کرے ۔ معصوم بچو ں کو قتل کرنا جہاد نہیں فساد ہے ۔

دہشت گردو ں کے حامی قومی مجرم ہیں ۔ دہشت گردو ں کے خلاف” ابھی نہیں تو کبھی نہیں “کی پالیسی اپنا نا ہو گی ۔ اہل سنت کے ہر مدرسے ، مسجد اور خانقاہ سے طالبان کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے ۔ ریلی سے مفتی امان اللہ شاکر ، حاجی رانا شرافت علی قادری ، علامہ محمد اکرام ، علامہ محمد فیاض وٹو ، مو لانا امام بخش اختر سیالو ی ، علامہ محمد رمضان حیدری ، راوٴ حسیب احمد ، حکیم ندیم اختر ، پرو فیسر شریف القادری ، قاری محمد سلیم نے بھی خطاب کیا ۔