جے آئی ٹی میں پولیس افسران سکرپٹ اور ریہرسل کے مطابق بیانات دے رہے ہیں‘خرم نواز گنڈا پور

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی حکومتی جے آئی ٹی میں پیش ہونے والے پولیس افسران پہلے سے لکھے گئے سکرپٹ اور ریہرسل کے مطابق بیانات دے رہے ہیں، کوئی بھی پتھراؤ کے نتیجے میں سیدھی فائرنگ کی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں،ہم بھی سمجھتے ہیں کہ عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان پر فائرنگ کا حکم دینے والے جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے بلکہ وہ اس وقت ایوان وزیر اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں براجمان تھے ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی ہدایات حکومتی ایوانوں سے آ رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بھول ہے کہ وہ پسندیدہ جے آئی ٹی سے اپنی پسند کا فیصلہ حاصل کر کے 14بے گناہ کو شہید کرنے کے جرم سے بری الذمہ ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :